ETV Bharat / city

مونو ریل کے دوسرے مرحلے کی خدمات شروع - مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور مرکزی ریلوے وزیر پیوش گوئل نے وڈالا ٹی ٹی اور جیکب سرکل کے درمیان دوسرے مرحلے کے لیے مونوریل کی خدمات کا آغاز کیا۔

monorail
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 11:17 PM IST

ریاستی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ممبئی میں شہریوں کے سفر کو آسان اور تیز بنانے کے لیے مزید منصوبوں پر عمل کیا جائے گا اور سنہ 2019کے آخر تک کئی راستوں پر میٹرو ٹرینیں چلنے لگیں گی۔

آج کے افتتاح کے بعد مونوریل جنوبی ممبئی کے جیکب سرکل اور شمال مشرقی علاقہ چیمبور کے درمیان صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسافروں کو چیمبور اور جیکب سرکل کے درمیان سفر کے دوران 10 روپے، 20 روپے، 30 روپے اور 40 روپے فاصلہ کے مطابق دینا ہوگا حالانکہ چیمبور اور وڈالا کے درمیان کرایہ 5 اور11 روپے ہی وصول کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں چار مونو ریل بیرون ملک سے منگوائی گئی ہے اور اس طرح سے سات ٹرینیں خدمات انجام دیں گی۔

وڈالا ٹی ٹی سے جیکب سرکل کے درمیان گرو تیغ بہادر نگر،انٹاپ ہل، اچاریہ اترے نگر، وڈالا بریج، دادر، نائیگام،امبیڈکر، منٹ کالونی، لوورپریل اور جیکب سرکل واقع ہیں اور چیمبور ۔ جیکب سرکل کے درمیان فاصلہ تقریباً 19 کلومیٹر ہے اور17 اسٹیشن واقع ہیں۔ ہر 22 منٹ کے وقفہ سے ٹرین روانہ ہوں گی۔

undefined

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.