ETV Bharat / city

ممبئی: کورونا کے تعلق سے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی میٹنگ - اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں وزیر صحت راجیش ٹوپے اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے آج یونیسیف کے اشتراک سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف مذاہب کے بااثر افراد اور مذہبی رہنماؤں اور دیگر افراد سے بات چیت کی۔

کورونا کے تعلق سے مذہبی رہنماؤں کی میٹگ
کورونا کے تعلق سے مذہبی رہنماؤں کی میٹگ
author img

By

Published : May 23, 2020, 3:47 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں وزیر صحت راجیش ٹوپے اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے آج یونیسیف کے اشتراک سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف مذاہب کے بااثر افراد اور مذہبی رہنماؤں اور دیگر افراد سے بات چیت کی۔

کورونا کے حوالے سے لوگوں میں خوف اور غلط فہمی کا ماحول ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے متاثرہ مریض آخری لمحے میں علاج کے لئے ہسپتال آتے ہیں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے اور نواب ملک نے دینی اداروں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے ذہنوں سے اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے پہل کریں۔

اس موقع پر موجود معززین افراد نے یقین دلایا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں میں ان کے ساتھ رہیں گے۔

وزیر صحت ٹوپے نے کہا کہ لوگوں میں کرونا کے بارے میں خوف اور غلط فہمیاں ہیں۔ یہاں تک دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی علاج کے لئے آگے نہیں آتے ہیں۔ بہت سے مریض اپنی علامات کو چھپا رہے ہیں۔

اگر کسی شخص کو آخری لمحے میں اسپتال میں داخل کیا جائے تو اس کا علاج کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لہذا لوگوں کو کورونا سے متعلق اپنے ذہنوں میں موجود خوف کو دور کرکے جانچ کے لئے آگے آنا چاہئے۔

انہوں نے مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کریں۔ ریاست میں کورونا کے 100 مریضوں میں سے97 مریض صحت یاب ہو کر گھر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے یونیسیف کے زیر اہتمام اس اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں کورونا کے تعلق سے ابھی بھی خوف اور غلط فہمیاں ہیں۔

بہت سے لوگ علامات ظاہر ہونے کے بعد بھی علاج کے لئے آگے نہیں آتے ہیں۔ انہوں نے مذہبی اداروں اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے خوف اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

اقلیتی محکمہ نے ریاست کے بہت سے نوجوانوں کو مختلف قسم کی مہارت کی تربیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب محکمہ ان طلبہ کو ریاست میں صنعتوں میں روزگار فراہم کرنے کے لئے سخت محنت کرے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم جلد ہی تمام مذہبی گروہوں کے ساتھ مل کر کورونا سے لڑ کر اس بحران پر قابو پالیں گے۔

ویڈیو کانفرنس میں ریاست کے مختلف مذاہب کے معززین نے شرکت کی۔ ان میں خاص طور سے مسٹر نمرمونی مہاراج، آچاریہ شری، دیوانند گرو دیو، مولانا محمود دریا آبادی، مولانا حافظ سید اطہر علی، آرٹ آف لیونگ کے درشک ہاتھی، انجمن اسلام کے ڈاکٹر ظہیر قاضی، براہماکماری کملیش، بھنٹے شانتی رتن ، بشپ ایلون ڈی سلوا، ایشا فاؤنڈیشن کی کلپنا منیار، ڈاکٹر سلیم خان، جمعیت علماء کے مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی، رام کرشنا مشن کے سوامی دیوکنتانند، متحدہ سکھ سبھا فاؤنڈیشن کے رام سنگھ را ٹھور اور دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے کرونا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ان مختلف تنظیموں کے ذریعہ نافذ کردہ مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ہم مستقبل میں بھی اس بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت مہاراشٹر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

سجاتا سونک، ایڈیشنل چیف سکریٹری، سکیل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر پردیپ ویاس، پرنسپل سکریٹری ، محکمہ صحت، ڈاکٹر ارچنا پاٹل، ڈائریکٹر ہیلتھ، راجیشوری چندر شیکھر، مہاراشٹر کے ریاستی سربراہ، یونیسف ڈاکٹر راہول شمپی نے بھی ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں شرکت کی۔ یونیسیف کی دیویکا دیشمکھ نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.