ETV Bharat / city

مہاراشٹر: بھیونڈی شہر آلودگی کی زد میں

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 11:08 AM IST

مہاراشٹر کے صنعتی شہر کے طور پر ملک بھرمیں مشہوربھیونڈی فضائی آلودگی کا شکار ہوچکا ہے۔

مہاراشٹرا: بھیونڈی شہرفضائی آلودگی کا شکار
مہاراشٹرا: بھیونڈی شہرفضائی آلودگی کا شکار

مہاراشٹر کے صنعتی شہر کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھنےوالا شہر بھیونڈی ان دنوں فضائی آلودگی اور خراب ماحولیات کو لیکر سرخیوں میں ہے۔

مہاراشٹرا: بھیونڈی شہرفضائی آلودگی کا شکار

بتایا جارہا ہے کہ کارپوریشن انتظامیہ آلودگی کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام رہا۔
شہر میں پاورلوم کارخانوں سے نکلنے والے باریک کاٹن کے ریزے ہوا میں تیرتے رہتے ہیں، جس کی وجہ بیماریاں خصوصاً ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسکے علاوہ موتی کے کارخانوں اور اسکے کلرنگ پلانٹ سے نکلنے والا دھواں آب و ہوا کو اس قدر متاثر کررہا ہے کہ شہری روز مرہ کے معمولات کوانجام دینے کے لیے ماسک کا سہارا لینے پر مجبور ہوگئے۔
سڑکوں پر جگہ جگہ گڈھے، پاورلوم اور موتی کارخانوں سے نکلنے والے سینتھٹکس اور کارپوریشن کے ڈمپنگ گراؤنڈ میں کچرے کو جلانے کے سبب بھیونڈی میں ماحولیاتی آلودگی کے گراف میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔
غیر سرکاری تنظیم کے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق بھیونڈی شہر باریک ریزہ اڑنے کی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر ہے۔
زیرِ زمین ڈرینیج لائن ڈالنے کی کھدائی کے دوران فضائی آلودگی کو روکنے والے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
مقامی عوام کے مطابق قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے باوجود میونسپل انتظامیہ کے افسران اور عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
علاقہ کی عوام آلودگی سے پاک شہر کا مطالبہ کررہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا جارہا ہیکہ آلودگی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Intro:ممبئی : الودہ فضا سے بھیونڈی شہر کی عوام پریشان

مہاراشٹر کے صنعتی شہر کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھنے والے شہر بھیونڈی ان دنوں فضائی آلودگی اور خراب ماحولیات کو لیکر سرخیوں میں ہے.

ممبئی سے متصل پاورلوم سمیت دیگر صنعت کے لیے ملک بھر میں مشہور شہر بھیونڈی ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح فضائی آلودگی کا شکار ہوچکا ہے. اس کے بعد بھی کارپوریشن انتظامیہ اور آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے. فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہری علاقوں میں آلودگی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کا عوام کو انتظار ہے.

شہر کے سڑکوں پر ہونے والے گڑھوں، پاورلوم اور موتی کارخانوں سے نکلنے والے سینتھٹکس کچروں اور کارپوریشن کے ڈمپنگ گراؤنڈ میں کچروں کو جلانے کے سبب بھیونڈی میں ماحولیاتی آلودگی کے گراف میں زبردست اضافہ ہورہا ہے. غیر سرکاری تنظیم کے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق بھیونڈی شہر باریک ریزہ اڑنے کے معاملے پانچویں مقام پر ہے. 2011 کی مردم شماری کے مطابق بھیونڈی شہر میں تقریباً سات سے زائد افراد مکین ہے مگر کارپوریشن کی غفلت کے سبب شہر کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہے جسکی وجہ سے زبردست فضائی آلودگی ہورہی ہے جس سے شہری پریشان ہے. زیرِ زمین ڈرینیج لائن کو ڈالنے کے دوران کی جانے والی کھدائی کے دوران فضائی آلودگی کو روکنے والے تمام قوانین کی کھلی دھجیاں اڑائ جارہی ہے اسکے بعد بھی میونسپل انتظامیہ کے افسران اور عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے. شہر میں پاورلوم کارخانوں سے نکلنے والے باریک کاٹن کے ریزے ہوا میں تیرتے رہتے ہیں جسکے کے سبب شہر کی ہوا آلودہ رہتی ہے اس کی وجہ تپ دق کے مریضوں کے تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے. شہر میں موتی کے کارخانوں اور اسکے کلرنگ پلانٹ سے نکلنے والے دھواں شہر کی آب و ہوا کو اس قدر متاثر کررہا ہے کہ شہر میں آلودگی کے شہری ماسک کا سہارا لینے پر مجبور ہے.
ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے میں بھیونڈی میں آلودگی کا پیمانہ 125 بتایا گیا تھا. جب اس تعلق سے ای ٹی وی نمائندے نے کارپوریشن کے آلودگی کنٹرول محکمہ کے افسران سے گفتگو کرنے کی کوشش کیا تو کیمرے پر کچھ بھی بولنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ 30 نومبر کو شہر میں فضائی آلودگی 247 ہے. اگر یہ ریکارڈ درست ہے تو واقعی شہر میں لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہے کیونکہ لگاتار آلودگی کے بڑھنے سے شہری مختلف بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں. ویسے کلیان آلودگی کنٹرول بورڈ کے تحت آنے والے بھیونڈی شہر میں آلودگی کو ناپنے کے لیے دو مشین نصب ہے مگر وہ کتنا درست ہے یہ کہہ پانا کافی مشکل ہے کیونکہ شہر میں پیدا صورتحال نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے. مگر افسران بیدار کب ہونگے اور اس دشواری سے شہریوں کو کب نجات ملے گی اس کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے.

بائٹ : مقامی شہری

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ

Body:ممبئی : الودہ فضا سے بھیونڈی شہر کی عوام پریشان Conclusion:ممبئی : الودہ فضا سے بھیونڈی شہر کی عوام پریشان
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.