مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 12 نومبر بروز جمعہ بند کے دوران تشدد برپا ہوا جس کے بعد سے مقامی پولیس نے تمام عوامی پروگرامز پر پابندی عائد کردی۔
شہر میں امن قائم کرنے اور عدم اطمینانی کو دور کرنے کے مقصد سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر آصف شیخ نے نیاپورہ مشاورت چوک میں ایک امن اجلاس کا انعقاد کرنے کے سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ سے اجازت طلب کی۔ لیکن حالات کے تناظر میں پولیس اور پرانت آفیسر کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم پولیس نے آصف شیخ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس دیے دی۔
اس تعلق سے آج آصف شیخ نے مقامی عدالت میں ایڈوکیٹ عارف شیخ اور ایڈوکیٹ بی آر مرچنٹ کے توسط سے ضلعی عدالت مالیگاؤں میں اپنی درخواست داخل کروائی۔
اس تناظر میں آصف شیخ نے بتایا کہ مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کی جانب سے امن اجلاس کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پرانت محکمہ نے بھی اس اجلاس کی اجازت کو منظوری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور پرانت کی جانب سے دی گئی نوٹس کو قبول کرتے ہوئے عدالت میں درخواست داخل کی ہے۔
مزید پڑھیں:مالیگاؤں تشدد معاملہ: قصورواروں کے خلاف جلد کارروائی ہوگی
آصف شیخ کے مطابق مقامی پولیس انتظامیہ شہر میں امن و امان نہیں چاہتی؟ اگر پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنا چاہتی ہے تو پرامن طریقے سے اجلاس کرنے کی اجازت دیے۔ تاکہ عوام معمول کے مطابق زندگی گزار بسر کرنے لگے۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرے گے۔ واضح رہے ایڈوکیٹ عارف شیخ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 149 کے تحت ملنے والی نوٹس پر روشنی ڈالی۔