ETV Bharat / city

مالیگاؤں: آکسیجن کی بہتر فراہمی کے لیے انفارمیشن سیل کا قیام

مالیگاؤں میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے ہیلپ لائین نمبر اور کورونا وبا سے متعلق دیگر معلومات کے لیے انفارمیشن سیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مالیگاؤں: آکسیجن کی بہتر فراہمی کےلیے انفارمیشن سیل کا قیام

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 8:05 PM IST

کلکٹر سورج ماندھڑے نے ضلع کے اسپتالوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آکسیجن کی دستیابی اور اس سے متعلق دیگر معلومات کے لیے مذکورہ ہیلپ ڈیسک سے رابطہ قائم کریں۔

مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں آکسیجن سلنڈر کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے آکسیجن کی قلت محسوس کی جارہی ہے۔ وہیں اسپتالوں میں فوری طور پر آکسیجن کی فراہمی کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

ناسک اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع کے دیہی علاقوں کے لیے الگ ہیلپ لائن نمبر اور انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ ناسک میونسپل ایریا میں کارپوریشن انتظامات کی نگرانی کریگی اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال کی جانب سے نگرانی کی جائے گی جبکہ مالیگاؤں اور آس پاس کے علاقے کی نگرانی ایڈیشنل کلکٹر خود کریں گے۔

اس طرح ہر سپلائر کو دستیاب آکسیجن کے بارے میں معلومات ایف ڈی اے کے عہدیداروں کے ذریعہ ہر تین گھنٹے کے بعد ہیلپ ڈیسک اور انفارمیشن روم کو مہیا کی جائے گی۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے نے علاقے کے اسپتالوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آکسیجن کی دستیابی اور اس سے متعلق دیگر معلومات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے مذکورہ ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔

ہیلپ ڈیسک کا مقصد آکسیجن کی بہتر انداز میں سپلائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مریضوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔ ناسک، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں کے لیے معلوماتی مراکز کے الگ الگ نمبر دئے گئے ہیں۔ ناسک میونسپل اسپتالوں کے لیے: 0253 -2220800، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن: 8956443068 اور 8956443070 جبکہ ناسک دیہی علاقوں کےلیے ہیلپ لائن نمبر: 9405869940 دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.