ETV Bharat / city

مالیگاؤں: ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج - آزاد نگر پولیس عملہ

مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر سماجی کارکنان پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Malegaon: Case registered for protesting against doctors
مالیگاؤں: ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج
author img

By

Published : May 3, 2021, 7:13 PM IST

پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ اور دفعہ 144 کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایسے میں گذشتہ روز ایک غریب خاندان کے افراد اپنی حاملہ بہو کو لے کر جنرل ہسپتال پہنچے، جہاں اس حاملہ خاتون کو داخل نہیں کیا گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے خاتون کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بعد ازاں خاتون کے اہل خانہ پریشان ہو کر 1 مئی بروز سنیچر 2021 کو رات دس بجے بھکو چوک میں سماجی کارکنان کی مدد سے سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ آزاد نگر پولیس عملہ نے جائے واقع پر پہنچ کر اس احتجاج کو ختم کیا اور حاملہ خاتون کو سول ہسپتال روانہ کیا۔ لیکن حکومت کی گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کرنے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے پر ایم ڈی ایف کے صدر احتشام، (بیکری والا) ضیاء الرحمن (تلاش گمشدہ گروپ) سمیت دیگر 5 افراد پر دفعہ 40 / 341 / 143 / 148 / 269 / 270 / اور 1997 کی دفعہ 3 / 4/ 37 / 3 / 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.