وہیں آج صبح سول ہسپتال سے 6 کورونا مریض فرار ہو گئے. مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن میں 6 خواتین کورونا مریضوں کے فرار ہونے کا معاملہ درج کیا گیا ہے. ان فرار مریضوں کو قرنطینہ کیلئے آج سول ہسپتال سے منصورہ ہسپتال لیکر جانا تھا. لیکن آج صبح یہ 6 کورونا خواتین فرار ہوگئیں.
اس طرح سے آج 4 منفی کورونا مریضوں کو تالیوں اور پھول سے استقبال کر منصورہ ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا. اب تک 7 منفی مریضوں کو ایک ماہ کے بعد قرنطینہ سے رخصتی دی گئی. اس موقع پر موجودہ میئر طاہرہ شیخ رشید, سابق میئر شیخ رشید, ڈاکٹر پنکج آشیا اور عملہ محکمہ صحت عامہ کارپوریشن موجود رہے۔