ETV Bharat / city

سی بی ایس ای 12ویں کے امتحان منسوخ، ادھو ٹھاکرے اور وزیر تعلیم نے مودی کا شکریہ ادا کیا - سی بی ایس ای بورڈ کے بارہویں جماعت کے امتحان منسوخ

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے طلبا کی حفاظت کے لیے سی بی ایس ای بورڈ کے بارہویں جماعت کے امتحان منسوخ کرنے کے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Chief Minister Uddhav Thackeray
ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 9:56 AM IST

دو روز قبل سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری امتحان کی بارہویں جماعت کی کلاس کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، اس تعلق سے عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو دو دن میں فیصلہ لینے کو کہا تھا جس کے بعد بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے مرکز کے فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

دو دن قبل وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے عوام سے براہ راست خطاب میں کہا تھا کہ بارہویں کے امتحانات کا انعقاد اور اس طرح کے کچھ اہم امتحانات کے تعلق سے مرکزی سطح پر مناسب فیصلہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے والدین بھی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے دسویں کا امتحان پہلے ہی منسوخ کردیا تھا اور طلباء کو تعلیمی معیار کی بنیاد پر پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ریاستی حکومت نے کورونا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بچوں پر پڑنے والے مضر اثرات اور امتحانات کی الجھن کی وجہ سے طلباء کے ذہنوں میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے امتحانات کے بجائے متبادل انتظامات پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے بھی یہ مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی حکومت قومی سطح پر اس سلسلے میں ایک متفقہ پالیسی بنائے۔ ان مطالبات پر غور کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے سی بی ایس ای بورڈ کی 12ویں کے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ 12ویں کے امتحانات بچے کی تعلیمی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہیں لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم سب کے لیے طلباء کی صحت اور حفاظت کو ترجیح دینی ہوگی۔ مہاراشٹر حکومت طلباء کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن کے 12ویں کے امتحانات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سی بی ایس ای بورڈ کے بارہویں جماعت کے امتحان منسوخ کر رہے ہیں۔ بارہویں جماعت کے نتائج کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ طلبہ کی حفاظت کے لیے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ طلباء کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.