ETV Bharat / city

مہاراشٹر: ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کابینہ کی میٹنگ - مہاراشٹر: ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کابینہ کی میٹنگ

ریاست مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار کورونا وائرس کی مہلک وبا کے پیش نظر کابینہ کی میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی جس میں تمام وزرا اور اعلی افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

cm maharashtra
cm maharashtra
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 7:47 PM IST

واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ سیشن 17 مارچ کو کورونا کے سبب ختم ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ایک کابینہ کی میٹنگ ہوئی چونکہ ابتدائی ایام میں یہ وبا ریاست کو اپنی زد میں لیے ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی اجلاس کے ختم ہونے کے بعد جو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی، اس میں کئی وزرا ماسک پہن کر کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے لیکن آج کابینہ کی میٹنگ ایک منفرد طریقہ کی میٹنگ تھی جس میں وزیر اعلی نے اپنے چند کابینی وزرا کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ سے دیگر وزرا سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔

آج کابینہ کی میٹنگ میں جو وزرا موجود تھے، ان میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، وزیر محصول بالا صاحب تھورات، کابینی وزرا چھگن بھجبل، آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور وزیر داخلہ انل دیشمکھ شامل تھے۔ ان کے علاوہ دیگر وزرا اپنے اضلاع میں موجود تھے اور انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کابینہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقد کابینہ کی میٹنگ میں موجود تمام وزرا چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے اور ایک وزیر سے دوسرے وزیر کے درمیان اچھا خاصہ فاصلہ تھا اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔

وزرا کے ٹیبل پر جہاں پانی کا گلاس رکھا ہوا تھا، وہیں سینیٹائزر کی بوتل بھی رکھی گئی تھی۔

جن وزرا نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اپنے اضلاع سے کابینہ کی میٹنگ میں اظہار خیال کیا، ان میں رتناگیری سے تعلق رکھنے والے وزیر ادے ساونت، چندر پور سے تعلق رکھنے والے وجئے وڈٹیوار، پونہ سے تعلق رکھنے والے بالا صاحب پاٹل، امراوتی کی سینیئر کانگریسی رہنما و کابینی وزیر یشومتی ٹھاکر، ناندیڑ سے اشوک چوہان، کولہاپور سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر داخلہ ستیج پاٹل اور دیگر شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.