ETV Bharat / city

مہاراشٹر: بی جے پی میں بغاوت؟ - ایکناتھ کھڑسے

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں اقتدار میں تبدیلی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی میں ناراض کچھ رہنماؤں کے ذریعے بغاوت کرنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

مہاراشٹر: بی جے پی میں بغاوت؟
مہاراشٹر: بی جے پی میں بغاوت؟
author img

By

Published : Dec 3, 2019, 9:38 PM IST

بی جے پی کی رہنما اور سابق ریاستی وزیر پنکجا منڈے کے فیس بک پوسٹ کے بعد ایکناتھ کھڑسے نے روہنی کھڑسے اور پنکجا منڈے کو پارٹی کے ہی کچھ لوگوں کے ذریعے ہرانے کی کوشش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی پرکاش مہتا کے بھی ناراض ہونے کی خبر ہے۔

بی جے پی کے رہنما آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی سالگرہ کے موقعے پر ایکناتھ کھڑسے اور مہتا کے شرکت کرنے کا امکان ہے اور پنکجا کی قیادت میں ایک نیا گروپ تیار ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سابق وزیر ببن راؤ لونیکر نے پنکجا سے ملاقات کی ہے۔

بی جے پی میں کچھ رہنماؤں کی جانب سے بغاوت کرنے کی خبریں گزشتہ چند روز سے گشت کر رہی ہیں۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما ایکناتھ کھڑسے کی طرف سے کئی بار ریاستی قیادت پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے بھی یہ کہا ہے کہ پنکجا ہی نہیں بلکہ دیگر کئی رہنما بھی پارٹی کے رابطے میں ہیں حالانکہ چندر کانت پاٹل کی بیان کے بعد اس معاملے پر روک لگ گئی تھی لیکن آئندہ چند روز میں پنکجا منڈے کیا فیصلہ کرتی ہیں؟ اس پر سب کی نظر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.