ETV Bharat / city

ممبئی: لوکل ٹرینوں کی خدمات 30 ستمبر تک معطل - لوکل ٹرینوں کی خدمات عام شہریوں کے لئے 30 ستمبر

ممبئی میں لوکل ٹرینوں کی خدمات عام شہریوں کے لئے 30 ستمبر تک معطل رہے گی۔

Local train
Local train
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 7:47 PM IST

ممبئی میں لوکل ٹرینوں کی خدمات عام شہریوں کے لئے بند رہے گی کیونکہ ریلوے نے اپنے حکمنامہ میں مزید توسیع کردی ہے۔ ممبئی میں لوکل ٹرینوں کی خدمات عام شہریوں کے لئے 30 ستمبر تک معطل رہے گی۔ آج ریلوے بورڈ نے لوکل ٹرینوں، میل، ایکسپریس ٹرینوں پر عام مسافروں پر سفر کرنے کو لے کر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے کیونکہ 12 اگست کو یہ معیاد ختم ہو رہی تھی۔

اس میں ریلوے نے توسیع کر کے عام مسافروں کے لئے لوکل ٹرینوں کی سروس اور خدمات پر پابندی عائد کر دی ہے اس کے ساتھ ہی عام میل ایکسپریس بھی شروع نہیں ہوگی۔

ایمرجنسی سروس کے لئے جاری ٹرین سروسیز معمولات کے مطابق جاری رہے گی جبکہ لوکل ٹرینوں میں مرکزی سرکار کے ملازمین پولس فورس اسپتال عملہ اور دیگر ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہے۔

ٹرینوں میں صحافی، وکیل اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ برادری کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ ریاستی سرکار نے صحافیوں کو ایمرجنسی سروسیز میں شامل نہیں کیا ہے جبکہ صحافیوں کی تنظیم اور صحافی برادری نے اس پر اعتراض بھی درج کیا تھا۔

وزیر اعلی سے مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ صحافیوں کوٹرین میں سفر کی اجازت دی جائے۔ اس پر اب تک غور و خوص نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.