ETV Bharat / city

کولہاپور: دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک - دیوار

ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور میں زیرتعمیر دیوار کا ایک حصہ اچانک گر جانے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

daeth
daeth
author img

By

Published : May 10, 2020, 7:39 PM IST

پولیس نے بتایا کہ پنہلا تحصیل کے کوڈولی گاوں میں لکھس روڈ پر ایک پرانی دیوار کی مرمت کی جارہی تھی۔ اس دوران سنیچر کی رات دیوار کا بڑا حصہ گر گیا اور پانچ مزدور اس میں دب گئے۔

پولیس اور گاوں والوں نے مل کر ملبہ سے دو مزدوروں کو نکال کر زخمی حالت میں وارنا اسپتال پہنچایا جبکہ دیوار کے مالک سمیت تین لوگوں کی دم گھٹ جانے سے موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت دیوار کے مالک مہیش وارکری، سکندر جمادار اور امول سداکالے کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام لوگ کوڈولی کے رہنے والے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.