ETV Bharat / city

مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بازآباد کاری کےلیے جمعیۃ علماء کا منصوبہ - جمعیۃ کے دفتر

جمعیۃ علماء ہند نے مہاراشٹر کے ساحلی علاقے کوکن میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد کی باز آباد کاری کے لیئے انسانی بنیادوں پر بلا تفریق مذہب و ملت اپنی خدمات پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند نے فور طور پر ایک کروڑ روپئے کی امداد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلا ع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکریٹری مفتی سید معصوم ثاقب نے دی۔

مہاراشٹر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بازآباد کاری کےلیے جمعیۃ علماء کا منصوبہ

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:44 PM IST

جمعیۃ کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں سے اپنی واپسی اور بازآباد کاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع خصوصاً مہاڈ، چپلون اسی طرح مغربی مہاراشٹر کے اچل کرنجی، کولہاپور، سانگلی، میرج، کرنجواڑ علاقوں بھی سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں جمعیۃ کی مختلف یونٹ منظم طریقے سے راحت کاری کے کاموں میں مصروف ہیں۔

اخباری نمائندوں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین کو سرکاری امداد ملنے کے تعلق سے حکومت کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیئے متاثرین کی قانونی مدد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ نے ایک جانب جہاں غذائی اجناس، اشیاء ضروری، طبی امداد اور دیگر برقت مہیا کرائی وہیں میکانکوں کی ٹیم نے موٹر سائیکل، رکشاء اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بڑی تعداد میں مرمت کی اور دس ہزار سے زائد دو پہیا گاڑیوں کی مرمت کے لیئے درکار ساز و سامان مہیا کرایا اور گاڑیوں کی مرمت بھی کی اور انہیں قابل استعمال بنایا۔

مفتی معصوم ثاقب سے مزید کہا کہ جمعیۃ کی ان خدمات سے برادران وطن کا ایک بڑا طبقہ زبردست متاثر ہوا اور کئی مواقعوں پر جمعیۃکی جانب سے دی جانے والی امدا د حاصل کرنے کے بعد برادران وطن کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے اور وہ جمعیۃ کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تشکرانہ انداز میں ان کے ہمراہ تصاویر بھی لیتے ہوئے دیکھے گئے خاص طور سے مقامی منڈلوں نے بھی جمعیۃ اور مسلمانوں کا اجتماعی طورپر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ نے ابتدائی طور پر جو سروے کیا ہے اس میں مہاڈ کے علاقے میں 26 مکانا ت کی از سرے نو تعمیر اور 36 مکانات کی مرمت کا منصوبہ بنایا ہے نیز اس سر نو تعمیر پر فی مکان کم از کم پانچ لاکھ روپئے کی لاگت آئے گی جبکہ مرمت پر پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپئے تک کا تخمینہ ہے۔

پریس کانفرنس سے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بھی خطاب کیا اور بتایا کہ فی الوقت ایک کروڑ سے زائد کی رقم اکھٹا کی گئی ہے لیکن ان علاقوں میں با زآباد کاری کے لیئے ایک خطیر رقم درکار ہوگی جس کے لیئے انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکن سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جمعیت علمائے ہند کی ریلی

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ نے متاثرہ علاقوں میں مقیم ائمہ مساجد اورعلماء کرام کے لیئے بھی ایک خصوصی لائحہ عمل ترتیب دیا ہے جس کے لیئے پچیس لاکھ رروپئے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ کی مختلف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں خیمہ زن ہیں، نقصانا ت کا سروے کیا جارہا ہے جبکہ ابتک ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر غذائی اجناس، کپڑے، چٹائی، جائے نماز، عمدہ کوالیٹی کے بسکٹ، پانی کی بوتلیں، گم بوٹ اور دیگر چیزیں تقسیم کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.