محکمہ انکم ٹیکس نے آج زی گروپوں کے ممبئی دفاتر پرچھاپے ماری کی ہے ہے، اس دوران گروپ کے 14 مقامات پر چھاپے ماری کی گئی ہے۔
یہ تلاشی ٹیکس چوری کے مبینہ اعداد و شمار پر مبنی ہیں جو جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے محکمہ انکم ٹیکس کو جمع کروائی ہیں۔
اس دوران زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ٹیکس کے عہدیداروں نے کچھ سوالات کے ساتھ کمپنی کے دفاتر کا دورہ کیا۔ کمپنی کے متعلقہ عہدیدار تمام مطلوبہ معلومات فراہم کررہے ہیں اور مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
- یو این آئی -