حیدرآباد میں ویٹرنری ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے الزام میں گرفتار چار ملزمین کا انکاؤنٹر کرنے پر سابق پولیس افسر اور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما نے ان کی ستائش کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے قانونی عمل سخت اور تیز ہونے پر زور دیا تاکہ ملزمین کو جلد سے جلد سزا دی جا سکے۔
پردیپ شرما نے کہا کہ 'پولیس نے انکاؤنٹر کیا کیونکہ ملزمین نے پولیس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے پولیس نے اپنے تحفظ کے لیے ملزمین پر گولی چلائی۔ ہنڈریڈ سی پی آر کے تحت پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جن پر ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے، انہیں جلد انصاف کی امید ہوتی ہے لیکن بھارت کا جو قانونی عمل ہے اس کے مکمل ہوتے ہوتے انصاف کے حصول میں تاخیر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ جلد سے جلد انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔'
مزید پڑھیں: سنی وقف بورڈ کی مفت رہائشی کوچنگ
انہوں نے کہا کہ 'چونکہ لوگوں کو جلد انصاف نہیں ملتا ہے جس کی وجہ سے آج ہونے والے انکاؤنٹر پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے۔'