ETV Bharat / city

کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں کامیابی ملنے کی امید: ادھو ٹھاکرے

ریاست مہاراشٹر میں ایک جانب جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہیں کئی افراد کے صحتیاب ہونے کی بھی خبر ہے۔

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:16 PM IST

Uddhav Thackeray
Uddhav Thackeray

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس مہلک مرض سے کئی افراد ٹھیک ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں میں بزرگ خاتون سے لے کر چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کے صحت یاب ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ 'یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ملنے کے آثار ہیں۔'

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاست کو جلد ہی مصیبت کی اس گھڑی سے آزادی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہر کے ان مختلف مقامات پر بخار کا دواخانہ (فیور کلینک) شروع کیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے سمجھے جاتے ہیں۔

ان دواخانوں میں اب تک تقریبا ًساڑھے تین ہزار افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے 219 افراد کو کورونا کی تشخیص کیلئے روانہ بھیجا گیا اور ان میں سے صرف 5 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جن پانچ افراد میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے، وہ یا تو بیرونی ملک کا سفر کر چکے تھے یا پھر ایسے افراد کے رابطے میں آئے تھے جو بیرون ملک کا سفر کر چکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.