ETV Bharat / city

ہاکی کھلاڑی یووراج والمیکی نے حکومت سے گھر دینے کی اپیل کی

ممبئی کی تیز بارش نے سب کا برا حال کر دیا ہے۔ بارش کا پانی بھی کوئی بھید بھاؤ نہیں دیکھتا، اسی لیے کئی گھر اس بارش کے تیز پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔ ان میں ہاکی کھلاڑی یوراج والمیکی کا بھی گھر شامل ہے۔

Yuvraj Valmiki appealed to the government
حکومت سے گھر دینے کی اپیل کی
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 4:22 PM IST

ممبئی کے مرین ڈرائیو علاقے میں تیز بارش کی وجہ سے سمندر کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، ان میں یوراج والمیکی کا بھی گھر بھی شامل ہے۔ پانی کی وجہ سے یووراج نے پوری رات گھر کا پانی باہر نکالا اور اسکی ویڈیو بھی بنائی۔ یووراج کو اس بات کی شکایت ہے کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہوگا۔ انکا کہنا ہے کہ میری مدد کے لیے کوئی نہیں آیا۔

ویڈیو

یووراج کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کے لیے کئی میچ کھیلے 2009 میں حکومت مہاراشٹر نے گھر دینے کا وعدہ کیا لیکن آج تک وعدہ وفا نہ ہوا۔ یووراج کہتے ہیں کہ کبھی کبھی پچھتاوا بھی ہوتا ہے اور یہ بات بھی چبھتی ہے کہ ملک میں ہاکی ہی نہیں ہاکی کے کھلاڑی کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ممبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ، مرین لائنس، مرین ڈرائیو،کالبادیوی،ڈونگری، بائیکلہ، مجگاؤں، پریل، دادر اور دوسرے علاقوں میں جگہ۔جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ممبئی میں تیسرے دن بھی مسلسل ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے شہر اور میٹرو پولیٹن ریجن اور کوکن ساحلی علاقے میں عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ ممبئی میں 46 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.