ETV Bharat / city

ممبئی: نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار - انٹاپ ہل میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ انٹاپ ہل میں خونی تصادم میں ایک 19 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

Friend's killer arrested
دوست کا قاتل گرفتار
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 4:37 PM IST

Updated : Sep 4, 2020, 4:57 PM IST

تفصیلا ت کے مطابق انٹاپ ہل کے ساکن جس نوجوان کا قتل کیا گیا اس نے اپنے ایک دوست کی سالگرہ کے موقع پر دوسرے نوجوان سے تلوار لی تھی اور اس نے بھی اسے تلوار بطور تحفہ دیا تھا لیکن کچھ دن گزر جانے کے بعد اب اس نے اپنی تلوار کا تقاضہ کیا تو وہ نوجوان تلوار دینے میں ٹال مٹول کرنے لگا جس کے سبب اس نوجوان نے کہا کہ یا تو مجھے میری تلوار دی جائے یا اس کے عوض 3ہزار روپئے ادا کرو۔ اسی دوران دونوں نوجوانوں میں تصادم ہوا اور اس خونی تصادم میں تلوار کا تقاضہ کر نے والے نوجوان نے اس نوجوان محمد نقی کو قتل کر دیا جو تلوار لوٹانے میں تاخیر سے کام لے رہا تھا۔

اس ملزم نے تیز دھار دار ہتھیار سے نوجوان پر حملہ کر دیا جس سے نقی خان 19 سالہ کی موت واقع ہوگئی جبکہ سونو خان کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا، ملزم صابر شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ واقعہ گزشتہ شب ساڑھے تین بجے اس وقت پیش آیا جب صابر اپنی تلوار لینے کے لیے گیا تھا لیکن مقتول نے اسے واپس کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا، جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر تیزدھار ہتھیار سے اسے قتل کر دیا اور اس کا ایک ساتھی بھی شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے کہ ملزم نے تلوار کہاں سے خریدی تھی اور اس نے غیر قانونی طریقے سے تلوار کیوں رکھی تھی۔

Last Updated : Sep 4, 2020, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.