ETV Bharat / city

نجی اسپتالوں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت - Mesma Emergency Management Act

ممبئی سمیت ریاست کے نجی اسپتالوں کے 80 فیصد بستر کورونا مریضوں کے علاج کے لئے محفوظ کئے گئے ہیں۔

نجی اسپتالز کو حکومتی احکامات کی تعمیل کی ہدایت

author img

By

Published : May 23, 2020, 2:58 PM IST

کورونا کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا کہ ممبئی سمیت ریاست کے تمام نجی اور چیئریٹی کمشنروں کے پاس رجسٹرڈ اسپتالوں کے کل بستروں کا 80 فیصد کورونا اور دیگر مریضوں کے علاج کے لئے محفوظ رکھنا ضروری ہوگا۔ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نجی اسپتالوں کے میسما ایمرجنسی مینجمنٹ ایکٹ، متعدی امراض کنٹرول ایکٹ، بمبئی چیریٹیبل ٹرسٹ اور بمبئی نرسنگ ہوم ایکٹ کی دفعات کے مطابق ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا کہ اس سے نہ صرف کورونا مریضوں کو بستر فراہم ہوگا بلکہ علاج کی فیس کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ان نجی اسپتالوں پر قبضہ کرنے کا اختیار ضلعی کلکٹر، میونسپل کمشنر اور ریاستی صحت عامہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دیا گیا ہے۔

نجی اسپتال کرونا مریضوں سے من مانے طریقے سے معاوضہ وصول رہے تھے۔مگر اب حکومتی حکم کے مطابق نجی اسپتالوں کو بھی اس ہدایت کے مطابق مقرر کردہ فیس وصول کرنا ہوگا۔

وزیر صحت کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے نجی اسپتالوں میں 80 فیصد بستر لینے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے کیونکہ ممبئی کے سرکاری اور میونسپل اسپتالوں میں بستروں کی تعداد کئی کرونا مریضوں کو دستیاب نہیں ہے۔

اسپتال میں کرونا مریضوں کے علاج معالجے کی فیس طے کی گئی ہیں۔ اس میں صرف بیڈ، آکسیجن کی سہولیات اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں بیڈ شامل ہیں۔

اس حکم کے مطابق نجی اسپتالوں کو اپنی خدمات فراہم کرنا ضروری ہیں اگر ایسا نہیں ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کا انتباہ بھی وزیر صحت نے دیا ہے۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس کے دستخط سے جاری کیا گیا یہ حکم 31 اگست تک ریاست میں نافذ رہے گا شہر یان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتالوں کے ذریعہ من مانی فیس کے تعلق سے اپنی شکایاتhealthcharges@jeevandayee.gov.in پر بھیجیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ضلعی کلکٹر میونسپل کمشنر اور ریاستی ہیلتھ سروسز سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھاکر شندے کو شکایات کے ازالے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.