ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی رہنما کریٹ سومیا نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران ایم ایس ای بی کے ذریعے لوگوں کو فرضی بل بھیج کر عوام کو 20 ہزار کروڑ روپے کا چونا لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پڑوسی کو بھی اسی طرح سے بل بھیجا گیا، بعد میں بجلی محکمہ کے ملازمین نے معافی مانگ کر اسے زیرو کیا۔
کریٹ سومیا نے موجودہ حکومت مہاوکاس اگھاڑی پر الزام لگایا کہ حکومت ناجائز طریقے سے عوام کی جیب خالی کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' صرف 10 گنا ہی نہیں بلکہ 10 سے 30 گنا زیادہ بل بھیجا جارہا ہے۔
مہارشٹر کے کئی شہروں میں اس طرح سے زیادہ بل بھیجے گئے 100 لوگوں کی بل اکٹھا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس طرح کی شکایتوں کی تعداد زیادہ ہے، اس لئے ہم جلد ہی اس معاملے کے تعلق سے ریاست کے گورنر سے مل کر جانچ کی مانگ کریں گے۔
مزید پڑھیں:
اورنگ آباد: جنسی زیادتی کے مشتبہ ملزم نے کی خودکشی
واضح رہے کہ' اس سے قبل بھی بی جے پی نے ممبئی میں زیادہ بل کے تعلق سے احتجاج کیا تھا بی جے پی کا الزام ہے کہ موجودہ حکومت کے وزیر توانائی کو اس معاملے پر سنجیدگی غور کرتے ہوئے بل کی اضافی قیمتوں کو معاف کرنا چاہئے۔