ETV Bharat / city

منشیات کے بڑے کاروباری ممبئی میں سرگرم، نسلِ نو ان کے شکار

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 11:11 PM IST

ممبئی اینٹی نارکو ٹک سیل نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کیپسول نما ڈرگز برآمد کیا ہے، نارکو ٹک سیل کو اندیشہ ہے کہ نوجوان نسل اس ڈرگز کے شکار ہیں'۔

ممبئی میں منشیات کے سوداگروں نے ایک اور کالا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کیپسول اور ٹیبلٹ کی شکل میں اب ایم ڈی ڈرگز بازار میں دستیاب کرا رہے ہیں۔ جس کی زد میں نوجوان نسل آ چکی ہے۔

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے ڈی سی پی شیودیپ لانڈے نے انکشاف کیا کہ ممبئی کالجز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے والدین کو اس سلسلے میں باخبر کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کے پاس اس طرح کی کوئی بھی نشہ آور اشیا دیکھیں تو وہ جان لیں کہ ان کے بچے ڈرگز کے شکار ہیں۔

حالیہ کارروائی میں نارکوٹک سیل نے کثیر مقدار میں یہ کیپسول ضبط کیا ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر ریو پارٹی، ہاؤس پارٹی، پب اور ڈسکو میں ہوتا ہے۔ اس کیپسول کے استعمال کے بعد اس کے شکار نوجوان تیز میوزیک پر مدہوش ہوکر اپنا توازن کھو بیٹھتے ہیں۔

نارکوٹک سیل کا ماننا ہے کہ اس طرح کے ڈرگز بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اس پر کسی کو شبہ نہیں ہوتا ہے اور اسکی خریدو فروخت آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

تحقیقات میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ اس کے پیچھے ایسا منظم گروہ سرگرم ہے جو بین الاقوامی سطح پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے اور یہی گروہ بھارت میں بھی سرگرم ہے۔ اس پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

Intro:
ممبئی میں منشیات کے سوداگروں نے ایک اور کالا کارنامہ انجام دیا ہے ..کیپسول اور ٹبلٹ کی شکل میں اب ایم ڈی ڈرگس بازار میں دستیاب ہے ..جس کی زد میں نوجوان نسل آ چکی ہے ..یہ ہم نہیں کہ رہے بلکہ ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی حالیہ کارروائی نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے..ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے ڈی سی پی شیودیپ لانڈے نے اس خلاصے کے ساتھ ساتھ ممبئی میں موجود کالج کے طلبہ طالبات اور انکے والدین کو اس سے باخبر کیا ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کے پاس اس طرح کے کوئی بھی اشیاء دیکھیں تو وہ جان لیں کہ وہ ڈرگس کی لت کا شکار ہے ..

حالیہ کارروائی میں خاصہ مقدار میں یہ ٹیبلٹ ضبط کی گئی ہے ..اس کا استعمال زیادہ تر ریو پارٹی ہاؤس پارٹی..پب اور ڈسکو میں ہوتا ہے ...اس ٹیبلٹ کے استعمال کے بعد اسکے شکار نوجوان تیز میوزیک پر مدہوش ہوکر اپنا کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں .. نارکوٹک سیل کا ماننا ہے کہ اس طرح کا ڈرگس بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اس پر کسی کو شک نہیں ہوتا ہے اور اسکی خریدو فروخت آسانی سے کی جا سکتی ہے ...

تحقیقات میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ اس کے پیچھے ایسی گینگ سرگرم ہے جو بین الاقوامی سطح پر منشیات کا کاروبار کرتے ہیں بھارت میں اس پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن دوسرے ممالک میں بیٹھ کر اسکا کاروبار کرنے والوں پر کیسے کارروائی کی جائے یہ اہم سوال ہے ....

Shahid Ansari

Content Editor

Body:..Conclusion:..
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.