ETV Bharat / city

ہمالیہ پل معاملہ: انجمن اسلام کی جانب اترنے والے راستے کو منتقل کرنے کا مطالبہ - دروازے کو منتقل کرنے کی بات کہی

مارچ سن 2019 میں شام ساڑھے سات بجے یہ فٹ برج اس وقت گر گئی جب اس پر لوگوں کا ہجوم تھا۔

Anjuman-e-Islam
انجمن اسلامیہ
author img

By

Published : May 20, 2021, 8:49 PM IST

شہر ممبئی میں انجمن اسلام اور سی ایس ٹی کے پاس موجود ہمالیہ فٹ برج کچھ برس قبل گر گیا تھا۔ محکمہ بی ایم سی نے اس برج کو از سر نو تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انجمن اسلامیہ

اس پل کو بنایا جاتا اس سے پہلے انجمن اسلام نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ انجمن اسلام کی جانب اترنے والے راستے کو منتقل کیا جائے کیونکہ انجمن اسلامیہ کے صدر دروازے سے ہزاروں طلبہ و طالبات آتے جاتے ہیں۔ ایسے میں یہاں آنے جانے والوں کی بھیڑ کے سبب بچوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکہ بی ایم سی نے پہلے تو اس دروازے کو منتقل کرنے کی بات کہی لیکن اس کا ٹینڈر جوں کا تیوں نکالا گیا ہے۔ جس کے بعد انجمن اسلام نے محکمہ بی ایم سی کے اس پلان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس بارے میں محکمہ بی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ انجمن اسلام کے طلبہ طالبات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اپنا پلان تبدیل کرے۔

خیال رہے کہ مارچ سن 2019 میں شام ساڑھے سات بجے یہ فٹ برج اس وقت گر گئی جب اس پر لوگوں کا ہجوم تھا۔ حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ 34 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.