آصف شیخ رشید کی قیادت میں این سی پی وفد کی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور میئر سے ملاقات ہوئی۔ اس تعلق سے آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن کی ملکیت والے علی اکبر ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور اسٹاف میں ابھی بھی کمی کی شکایات در پیش آرہی ہیں۔
علی اکبر ہسپتال اس علاقے میں تقریبا 60 ہزار سے زائد افراد کی آبادی میں انتہائی غریب لوگ رہ رہے ہیں اور یہ غریب افراد اس دواخانہ سے اپنی طبی ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن علی اکبر ہسپتال کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہاں او پی ڈی مریضوں کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کے لئے وارڈز اور بیڈ میں بھی بہت کمی ہے۔ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی طبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی۔
آصف شیخ نے کہا کہ ان کا یہی مطالبہ ہے اس ہسپتال میں آئی سی یو محکمے، نئی عمارتیں، تمام وارڈوں میں آکسیجن سینٹرل لائن، ماہر و تجربہ کار ڈاکٹروں کی تقرری، دوائیاں اور انجیکشن کے ذخیرے میں اضافہ اور ان تمام معاملات پر نگرانی کیلئے ذمہ دار افسران کو مقرر کیا جائے۔ ان مطالبات کو سننے کے بعد مونسپل کارپوریشن کمشنر اور میئر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔