آصف شیخ نے میونسپل افسران سے کہا کہ شہر میں بکرا مارکیٹ کےلیے مستقل جگہ کا انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے بکرا فروخت کرنے والے تاجریں اور خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ ہر سال بقرعید سے قبل بکرا تاجر سڑکوں پر بکرا فروخت کرتے ہیں جس سے عوام کو اور خود بکرا فروخت کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
این سی پی رہنما آصف شیخ نے عہدیداروں سے مطالبہ کیاکہ بکرا قصاب اور کھاٹک جماعت دونوں کو مشترکہ طور پر ایک جگہ الاٹ کی جائے تاکہ شہر میں بکرے کی خرید و فروخت کو آسان بنایا جاسکے کیونکہ مختص جگہ ہونے سے شہر و بیرون شہر میں تاجر برادری بکرا فروخت کرنے اس مارکیٹ کا رخ کرسکیں گے اور خریدار حضرات کو بھی بکرا خریدنے میں آسانی ہوگی۔
بکرا قصاب اور کھاٹک جماعتوں کے ذمہ داران نے آصف شیخ کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے میونسپل نائب کمشنر راجو کھیرنار اور ایم ٹی ایس کے آفیسران سے مطالبہ کیا اور ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔ اس موقع پر نائب کمشنر راجو کھیرنار نے یقین دہانی کرائی کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مثبت فیصلہ لیا جائے گا۔
شیخ آصف نے اس مکتوب کی ایک کاپی میونسپل میئر طاہرہ شیخ کو بھی روانہ کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ جنرل بورڈ میٹنگ میں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے بکرا قصاب اور کھاٹک جماعتوں کے مسائل کو حل کرنے کےلیے تعاون کیں۔ اس وفد میں اشفاق کھاٹک، الیاس کھاٹک ،الہی بھائی، للو بھائی، پاپا، اشفاق بھائی سمیت بکرا قصاب اور کھاٹک جماعتوں کے ذمہ داران موجود تھے۔