ETV Bharat / city

ممبئی: عید میلادالنبی کے جلسہ اور جلوس کا فیصلہ جلد متوقع

عید میلادالنبی کےجلسہ اور جلوس کے سلسلہ میں فیصلہ جلد متوقع ہے، ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ ،اعلی پولیس افسران اور مسلم لیڈران کے درمیان تبادلہ کیا گیا اور اس طرح کی امید بن چکی ہے کہ اعلی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

decision-on-eid-miladun-nabi-juloos-soon-in-mumbai
ممبئی: عید میلادالنبی کےجلسہ اور جلوس کافیصلہ جلد متوقع
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 12:45 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ایک ملاقات میں سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر عارف نسیم خان ،خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو ، اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین نسیم صدیقی، ایم۔ایل اے امین پٹیل، امن کمیٹی کے چیئرمین فرید شیخ اور دیگر موجود تھے۔

نسیم خان سینٹرل کمیٹی برائے عید میلاد النبی کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے اس موقع پرکہاکہ عید میلاد النبی روایتی طور پر منایا جاتا ہے اور اس درمیان جلوس اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس لیے سوشل ڈیسٹیسنگ اور دیگر امور اور پابندی کا خیال رکھتے ہوئے منظوری دی جائے۔ اس بار حکومت کو واضح اعلان کرنا چاہئے کیونکہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام پرسرکاری اعلان مبہم تھا۔

انل دیشمکھ نے کہاکہ اس معاملے میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار اور اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کر نے کے بعد جلد ہی فیصلہ متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.