ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 2000 ہزار روپے کی جعلی نوٹیں فراہم کر نے کے لیے دبئی سے ممبئی لانے والے ایک شخص کو کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ کرائم برانچ کی تفتیش میں کئی اہم سراغ ملنے کی بھی امید ظاہر کی گئی ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایک مشتبہ جعلی نوٹ لے کر آنے والا ہے جس کے بعد کرائم اسے حراست میں لیا۔
کرائم برانچ نے جب ملزم کو پوچتاچھ کی تو اس نے بتایا کہ یہ جعلی نوٹ پاکستان سے لائے گئے ہیں اور دبئی سے ہوتے وہ ممبئی لے کر یہاں آیا ہے، اس کی اطلاع جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم سنتوش رستوگی نے دی ہے۔
یہ کارروائی ڈی سی پی ڈٹیکشن اکبر پٹھان کی سربراہی میں انجام دی گئی اس کارروائی میں کرائم برانچ کی ٹیم میں اے سی پی سنگیتا پاٹل اور سینیئر انسپکٹر اجئے جوشی شامل تھے۔
سنتوش رستوگی نے بتایا کہ اس معاملہ 36 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو کلوا(ممبئی) کا ساکن ہے۔