ETV Bharat / city

بھیونڈی میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری شروع کی جائے گی

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اپنے بھیونڈی دورے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے اندرا گاندھی میموریل ہسپتال کو جدید ترین طبی لوازمات سے لیس کرنے کا اعلان کیا۔

corona testing laboratory will be start soon in bhiwandi

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:39 PM IST

ہسپتال میں فوری خدمات کی فراہمی کے لیے میڈیکل آفیسر، عملہ، نرس اور لیباریٹری میں خالی اسامیوں کوجلد ہی پُر کرکے ہسپتال کی دوسری سہولیات کو اپ ڈیڈ کرنے اور کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج نجی ہسپتال میں مفت کرنے کا اعلان کیا۔ راجیش ٹوپے میونسپل کارپوریشن میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کی۔ جس میں افسران کو متعدد احکامات جاری کیے گئے۔

ویڈیو

راجیش ٹوپے نے اعتراف کیا کہ بھیونڈی شہر کی آبادی بہت کم ہے۔ پھر بھی دوسرے شہروں کے مقابلے میں یہاں کورونا مریضوں کی شرح اموات زیادہ ہے۔ کورونا سے متاثرمریضوں کے دُگنا ہونے کی شرح میں اصلاح کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ ضلع میں کوروناکی جانچ کے لیے پانچ ٹیسٹنگ لیباریٹریز قائم کی جارہی ہیں۔ جس میں بھیونڈی میں بھی ٹیسٹنگ لیب تعمیر کیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ شہر میں بند نجی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو شروع کرنے کے لیے کوششیں کرنا ضروری ہیں۔ اس کے لیے شہر کے تمام نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور عملے کی حفاظت کے لیے پی پی ای کٹس مہیا کی جائیں گی۔ جس کے لیے حکومت نے 15 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

اس موقعے پر وزیر صحت نے نجی ہستپالوں کو متنبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا تعاون ضروری ہے۔ جو تعاون نہیں کرے گا ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت ضلع اور کارپوریشن انتظامیہ کودے دیا گیا ہے۔'

انہوں نے شہر کے یونانی اور آیورویدک ڈاکٹروں سے بھی مدد لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیز آئی جی ایم ہسپتال اور اور نجی ہسپتال کی خامیوں کو دور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ دو سے تین دنوں کے اندر وہاں تبدیلیاں نظر آئیں گیں۔

انہوں نے کم تنخواہ پانے والے ملازمین کو پوری تنخواہ دینے کی تجویز حکومت کو بھیجنے کا حکم دیا۔ کورونا انٹی جینٹ ٹیسٹ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کے لیے انٹی جینٹ ٹیسٹ اور محلہ کلینک شروع کرنے کے احکامات دیے۔ عام مریضوں کی حالت کسی بھی طرح سے خراب نہیں ہونی چاہیے اس کے لیے بھی احکامات جاری کیے گئے'۔

انہوں نے بتایا کہ آئی جی ایم ہستپال کووڈ۔ 19 ہسپتال میں تبدیل کردیا ہے۔ نجی ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی حاملہ خواتین کو دوسرے ہسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے۔ یہ مناسب نہیں ہے۔

وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ' مہاتما جیوتی با پھلے اسکیم کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ جس کے لیے انہوں نے شہر کے چار نجی ہسپالوں کو مہاتما جیوتی با پھلے یوجنا میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس میں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ سوِل ہسپتال میں ہر طرح کے مریضوں کے علاج کی صلاحیت ہے۔ وہاں جانے والے کسی بھی مریض کو علاج کیے بغیر واپس نہیں کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع تھانہ میں ایک ملٹی اسپیشلیٹی ہسپتال کی تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں کوماسک لگانے، معاشرتی فاصلہ قائم کرنے پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔ حکومت کی جانب سے بنائے گئے اصول و ضوابط پر عمل کرکے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ احتیاطی اقدامات پر عمل کرکے ہی کورونا کو شکست دیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔'

راجیش توپے کے ساتھ میٹنگ میں میئر پرتیبھا پاٹل، رکن اسمبلی رئیس شیخ، کلکٹرڈاکٹر راجیش نارویکر، میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا، محکمہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوری راٹھور، سول سرجن ڈاکٹر کیلاس پوار، ہاؤس لیڈرولاس پاٹل، ڈپٹی میئر عمران خان اوراسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد حلیم انصاری اور دیگر عہدیدار اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.