ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں اضافہ - کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر میں کیسز میں لگاتار اضافہ جاری ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں اضافہ
مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:36 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر ایک بار پھر سے اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے، اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹر اول نمبر پر ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 15817 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 56 افراد کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 52723 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں اضافہ
مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں اضافہ

عالمی وبا کورونا وائرس سے معاشی دارالحکومت ممبئی اب بھی محفوظ نہیں اور 24 گھنٹوں میں 2377 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے جس میں سے آٹھ کی موت ہوگئی ہے حالانکہ مریضوں کی بازیابی کی شرح میں بھی کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، اس کے باوجود ایک دن میں 786 مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ہیں۔

فی الحال مہاراشٹر میں متاثرین کی کل تعداد 346974 ہے جبکہ اموات کی تعداد 11551 ہوگئی ہے۔ تاہم اس وقت 15410 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 426 شدید بیمار ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو 21500 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.