ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات دو لاکھ سے تجاوز - corona update in maharashtara

مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6555 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2.12 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Corona cases in Maharashtra exceed 200,000
مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات دو لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 10:35 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ سنگین طورپر متاثر مہاراشٹر میں دن بدن صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6555 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد پیر کی رات بڑھ کر 2.12 لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1.15لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 211987 لوگ اس بیماری کی زد میں آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 204مزید لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9026ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 3522 لوگ مرض سے نجات پانے میں کامیاب رہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 115262ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 54.37 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 4.25 فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 87682 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا متاثرین اور اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.