ETV Bharat / city

ادھو ٹھاکرے کی تجویز کو وزیر اعظم نے منظور کیا - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی اس تجویز کو قبول کر لیا کہ جس میں انہوں نے مذہبی رہنماؤں کو مذہبی پروگرامز کا اہتمام کرنے سے گریز کرنے کے لیے کہنے کی بات کہی تھی۔

Thackeray
Thackeray
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 8:31 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی اس تجویز کو قبول کر لیا کہ جس میں انہوں نے مذہبی رہنماؤں کو مذہبی پروگرامز کا اہتمام کرنے سے گریز کرنے کے لیے کہنے کی بات کہی تھی۔

چیف منسٹر آفس (سی ایم او) نے بتایا کہ ٹھاکرے نے یہ تجویز مودی کے ساتھ صبح ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران پیش کی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مودی نے تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

سی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ 'وزیر اعظم نے ٹھاکرے کی تجویز کو قبول کیا ہے اور تمام وزرائے اعلی سے کہا ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں کے مذہبی رہنماؤں سے بات کریں اور ان سے سوشل ڈسٹنسنگ کی ضرورت اور بڑے اجتماعات سے گریز کرنے کے بارے میں بتائیں۔'

اس میں کہا گیا کہ مودی نے ٹھاکرے کے اس نظریہ کی بھی حمایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اچھی ذہنی صحت میں رہنے کی ضرورت ہے۔

ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے، وزیر داخلہ انل دیشمکھ، وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے اور سینیئر بیوروکریٹس نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.