ETV Bharat / city

مہاراشٹر: سینکڑوں امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات

author img

By

Published : Oct 18, 2019, 8:24 PM IST

Updated : Oct 18, 2019, 8:50 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزما رہے امیدواروں میں جہاں سینکڑوں کروڑ پتی ہیں وہیں 916 کے خلاف مجرمانہ معاملات درج ہیں۔

مجرمانہ بیک گراونڈ

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے انتخابی میدان میں اترے 3112 امیدواروں کے حلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد پایا کہ ان میں سے 916 کے خلاف مجرمانہ معاملات درج ہیں۔

ریاستی اسمبلی کے سابقہ انتخاب میں 2336 امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں سے 978 نے اپنے مجرمانہ معاملات کی جانکاری دی تھی۔

اس بار الیکشن لڑنے والے تقریبا ّ600 یعنی 19 فیصد امیدواروں پر سنگین جرائم کے معاملات درج ہیں۔ 2014کے الیکشن میں ایسے امیدواروں کی تعداد 23 فیصد تھی۔

پارٹی کے لحاظ سے بی جے پی کے 36 فیصد، کانگریس کے 30 فیصد، شیو سینا کے 48 فیصد، این سی پی کے 35 فیصد، مہاراشٹر نو نرمان کے 34 فیصد امیدواروں کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔

مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں سے 1007کروڑ پتی ہیں۔ پچھلے الیکشن میں 1095کروڑ پتی امیدواروں نے قسمت آزمایا تھا۔ کروڑپتی امیدواروں میں سب سے زیادہ 155 بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کانگریس کے 147، شیو سینا کے 116، این سی پی کے 101 اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے 52 امیدوار کروڑپتی ہیں۔

Intro:ملک میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اقلیت

دربھنگہ : آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے زیر اہتمام یوم سر سید پر یک روزہ کانفرنس بعنوان ملک کی موجودہ صورتحال اور مسلم قیادت کی مایوسی پر شہر کے ملت کالج کے سمینار ہال میں منعقد ہوا. کانفرنس کی صدارت آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر نظر عالم نے کی جبکہ افتتاح راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان پروفیسر منوج کمار جھا ، رکن اسمبلی و راجد سینئر لیڈر عبد الباری صدیقی، راجد یوتھ کے ریاستی صدر قاری صہیب و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا. پروگرام سے قبل آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال پروگرام کے اراکین نے روایتی طور پر شال، چادر اور پاگ سے کیا.

Body:اس موقع پر پروفیسر منوج کمار جھا نے کہا کہ آج ملک کا اقلیت خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے، مودی حکومت پورے ملک کو ہندو مسلم کی آگ میں جھونک اپنی انتخابی روٹی سینک رہا ہے، آج اس ملک کے اندر سیکولرزم لفظ اقلیتوں کی گلے کے گھنٹی بن کر رہ گئی ہے. پروفیسر منوج جھا نے کہا کہ آج کے وقت میں مسلم قیادت مایوس نہیں ہوئی ہے بلکہ خود مسلم مایوس ہے، اور اس مایوسی سے آپ کو باہر نکلنا ہوگا. سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ ہمیں اور آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں، یہ صحیح بات ہے کہ ملک اس وقت خراب حالات سے گزر رہا ہے، مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بے قصورو کی موب لنچنگ ہو رہی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ کبھی بھی مسلمانوں نے دہشت گردی میں خود کو شامل نہیں کیا اور جو شامل ہوئے ان کا کوئی مذہب نہیں تھا. ایسے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان.

Conclusion:سابق وزیر و رکن اسمبلی عبد الباری صدیقی نے کہا کہ اس دور میں سر سید نے انگریزوں سے لڑتے ہوئے مسلمانوں کے لئے جدید تعلیم کا آغاز کیا جس کا ثمرہ ہے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء پوری دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں. سر سید احمد خان نے جس فکر کو آگے رکھا تھا اسے آج فروغ دینے کی ضرورت ہے. راجد یوتھ کے ریاستی صدر قاری محمد صہیب نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی قیادت سے دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، قیادت آپ کے حق کے لئے ہی آواز بلند کرتی آئی ہے اور آگے بھی کرے گی. صدارتی خطاب میں بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے، اور اس ملک کی انفرادیت بھی اسی میں ہے کہ یہاں ہر رنگ کے پھول ملیں گے. پروگرام کی نظامت طارق اقبال نے کی جبکہ تشکر کلمات احمد جاوید نے ادا کی. اس موقع پر مختلف حلقوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے شخصیات کو اعزاز سے نوازا بھی گیا.

خطابی ویڈیو ...... ڈاکٹر شکیل احمد ، سابق مرکزی وزیر
خطابی ویڈیو ....... عبد الباری صدیقی، رکن اسمبلی و سینئر راجد لیڈر
Last Updated : Oct 18, 2019, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.