ETV Bharat / city

شیئر بازار میں بھاری گراوٹ

author img

By

Published : May 4, 2020, 10:58 PM IST

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے شروعاتی دن میں نفٹی فارما کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں تمام سیکٹرل انڈیکس سرخ رنگ سے شروع ہوئے۔

BSE
BSE

امیرکہ اور چین کے مابین کشیدگی کے بعد بھارت میں ایکوئٹی بینچ مارک انڈیکس پیر کے ابتدائی اوقات میں پانچ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا۔

اس گراوٹ کی ایک وجہ پورے بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کو بھی بتایا گیا ہے۔

صبح 10.15 بجے بی ایس ای ایس اور ایس و پی کا کاروبار 1698 پوائنٹس یا 5.04 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 32019 پر جبکہ نفٹی 50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 494 پوائنٹ یا 5.01 فیصد کے ساتھ 9366 پر شروع ہوا۔

نفٹی فارما کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں تمام سیکٹرل انڈیکس سرخ رنگ سے شروع ہوئے۔ نفٹی میٹل میں 7.5 فیصد، نجی بینک میں 6.9 فیصد اور آٹو میں 6.1 فیصد کی ریکارڈ گراوٹ درج کی گئی۔

اسٹاک میں ٹاٹا موٹرز سب سے زیادہ 12.33 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ سرفہرست رہا جس کے ایک شیئر کی قیمت میں 81.75 روپئے کی کمی درج کی گئی۔

ہنڈالکو میں 10.6 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ فی شیئر میں 116.35 روپئے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ویدانتا نے 10 فیصد کا نقصان اٹھایا، اس کے علاوہ جے ایس ڈبلیو اسٹیل میں بالترتیب 8.5 فیصد اور ٹاٹا اسٹیل میں 8.2 فیصد کی گرواٹ درج کی گئی ہے۔

دوائیوں کی کمپنیوں میں سیپلا، سن فارما اور ڈاکٹر ریڈی نے مثبت شروعات کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.