ETV Bharat / city

بامبے ہائی کورٹ کا جے ای ای۔ مین امتحان پر روک لگانے سے انکار

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جے ای ای۔ مین امتحان پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے ودربھ علاقہ کے سیلاب سے متاثرہ حصوں میں رہنے والے طلبا جو امتحان مراکز تک نہیں پہنچ سکے ہیں یا تاخیر سے پہنچیں ہیں وہ پھر سے امتحان منعقد کرانے کے لیے قومی ٹیسٹنگ ایجنسی میں جا سکتے ہیں۔ جوائنٹ اینٹرنس ایکزامنیشن (جے ای ای) مین امتحان پورے ملک میں منگل کی صبح نو بجے ہوئے ہیں۔

Bombay High Court
بامبے ہائی کورٹ
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 6:45 PM IST

جج روی دیش پانڈے اور جج پشپا گوڈی والا کی ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے کہا کہ قومی ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) اس طرح کی درخواستوں پر غور و خوض کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ بنچ نے کہا کہ کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہے۔ طلبا کو اس کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہئے۔
جج نے حکم دیا کہ قومی ٹیسٹنگ ایجنسی پندرہ دنوں کے اندر متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اس طرح کی عرضیوں پر فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے کہاکہ کوئی بھی متاثرہ طالب علم اپنے سنٹر کوآرڈینیٹر کے ذریعہ این ٹی اے میں درخواست دے سکتا ہے۔
ہائی کورت نے پیر کو بھنڈارا ضلع کے باشندہ نتیش باونکر کی طرف سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے درمیان جے ای ای امتحان کے لئے طلبا کے امتحا ن مراکز پہنچنے پر لکھے گئے ایک خط کا نوٹس لیا تھا۔
مسٹر باونکر نے ناگپور، امراوتی، اکولا، چندرپور، گوندیا اور گڑچرولی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ حصوں کے طلبا کے لئے امتحان ملتوی کرنے کی مانگ کی تھی۔
عدالت نے پیر کو مرکزی حکومت، مہاراشٹر حکومت، قومی ٹیسٹنگ ایجنسی اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے، جہاں طلبا امتحان مراکز تک نہیں پہنچ پائے ہیں، ضلع مجسٹریٹوں کو جے ای ای مین ایکزام کو ملتوی کرنے پر غور و خوض کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.