ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں مندروں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کا احتجاج - بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا

مہاراشٹر میں کورونا وبا کے سبب تمام مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے جبکہ بی جے پی کی جانب سے ریاست کی تمام منادر کو درشن کےلیے کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مندروں کے دروازے فوری کھولے جائیں، بی جے پی کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 6:55 PM IST

مہاراشٹرا میں منادر کو بند رکھنے کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کیا ہے، اس سلسلہ میں اورنگ آباد میں بی جے پی کارکنوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کے لیے بی جے پی ریاست بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔

مہاراشٹرا میں مندروں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کا احتجاج

اورنگ آباد شہر میں احتجاج کے دوران رکن اسمبلی اتل ساوے نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت مذہبی مقامات کو فوری طور پر نہیں کھولتی ہے تو بی جے پی کے کارکن خود مندروں کے دروازوں کو کھول دیں گے۔ کورونا وبا کے سبب مہاراشٹر کے تمام مذہبی مقامات پر تالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی نے مندروں کے دروازے کھلوانے کے لیے گارکھیڑہ علاقے میں واقع گجانن مندر کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا۔

اس موقع پر بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ بی جے پی رہنماؤں نے مندروں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اتل ساوے نے ریاستی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر مندروں کے دروازے نہیں کھولے گئے تو بی جے پی خود مندوروں کو کھول دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد: مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے لیے 'ونچت بہوجن اگھاڑی' کا احتجاج

واضح رہے اورنگ آباد شہر میں تمام مذہبی مقامات بند ہیں تاہم سیاحتی اور تاریخی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.