ETV Bharat / city

بی جے پی صدر نڈا نے رانے کی گرفتاری کی مذمت کی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مہاراشٹر میں مرکزی وزیر نارائن رانے کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

بی جے پی صدر نڈا نے رانے کی گرفتاری کی مذمت کی
بی جے پی صدر نڈا نے رانے کی گرفتاری کی مذمت کی
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 8:14 PM IST

بی جے پی صدر نڈا نے منگل کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’مہاراشٹر میں مرکزی وزیر جناب نارائن رانے کی گرفتاری آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ہم اس طرح کی کارروائی سے نہ تو خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی دبیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ لوگ بی جے پی کو جن آشیرواد یاترا میں ملنے والی حمایت سے پریشان ہیں۔ ہم جمہوری طریقے سے لڑتے رہیں گے، یاترا جاری رہے گی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے متعلق رانے کے قابل اعتراض تبصرہ کے بعد مہاراشٹر میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رانے نے بمبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Narayan Rane Arrest: مرکزی وزیر نارائن رانے گرفتار

واضح رہے کہ نارائن رانے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں جن آشیرواد یاترا کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مسٹر ٹھاکرے کیسے ایک وزیر اعلیٰ ہیں جو نہیں جانتے کہ ملک کو آزادی حاصل ہوئے کتنے سال ہوئے ہیں۔ اگر میں وہاں ہوتا تو میں اسے ایک تھپڑ لگا دیتا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.