بی جے پی کے سینیئر رہنما کریٹ سومیہ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ کے سی بی آئی کو سونپے جانے کے بعد کہا کہ وزیر داخلہ انل دیش مکھ کو اب استعفی دے دینا چاہیے۔
سومیہ نے کہا کہ ممبئی کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بھی استعفی دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کمشنر نے معاملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی۔
دوسری جانب پولیس نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی ملنے کے بعد اس کا جائزہ لے کر آگے کی کارروائی کریں گے۔
اس دوران مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کا اہم حصہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے پوتے پارتھ پوار نے جانچ سی بی آئی کو سونپے جانے پر ٹوئٹ کیا ’’ستیہ میو جئتے‘‘۔ پارتھ پوار این سی پی سربراہ کے بھتیجے اجیت پوار کے بیٹے ہیں۔