ETV Bharat / city

پانچ سال میں ہی سڑکیں اور پل بارش کی نظر

سڑک اور پل بہہ جانے سے مذکورہ گاؤں کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔ گاؤں کے مکینوں کو اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے گہرے پانی سے ہوکر گزرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

author img

By

Published : Aug 7, 2019, 5:34 PM IST

پانچ سال میں ہی سڑکیں اور پل بارش کی نظر،Bhiwandi Road and Bridge collapsed in rain and floods

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے محض 60 کلو میٹر دور تھانے ضلع کے بھیونڈی تعلقہ کے دیہی علاقے کےگرام پنچایت کی حدود میں آنے والے علاقوں میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
سیلابی صورتحال کے سبب علاقے کی سڑکیں اور پل سیلاب کی زد میں آکر بہہ گئے ہیں۔

پانچ سال میں ہی سڑکیں اور پل بارش کی نظر

سڑک اور پل بہہ جانے سے مذکورہ گاؤں کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔ گاؤں کے مکینوں کو اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے گہرے پانی سے ہوکر گزرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

سڑک اور پل کے تعلق سے ضلع انتظامیہ کے تمام دعووں کی پول کھل گئی ہے۔ فی الحال گذشتہ دنوں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے بعد بھی کوئی اعلیٰ افسر اس علاقے میں نہیں پہنچ سکا ہے جو مقامی باشندوں کی دشواریوں اور سڑکوں کے حالات کا جائزہ لے سکے۔

حکومت اور ضلع انتظامیہ بھلے ہی سبھی گاؤں کو مین شاہراہ سے جوڑنے کا دعویٰ کر رہے ہوں مگر مقامی افراد نے اس میں مبینہ طور سے بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر سڑکوں اور پلوں کے بہہ جانے سےطلباء نہ اسکول جا پا رہے ہیں اور نہ مقامی لوگ اپنی کوئی ضرورت پوری کر پا رہے ہیں۔تاہم تمام گاڑیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ بند ہوچکا ہے۔

ان تمام حالات کے مد نظر اب تک ضلع انتظامیہ کے کسی بھی افسر کے دورہ نہ کرنے کو لیکر مقامی افراد میں شدید ناراضگی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس بھی ہونے والی موسلادھار بارش میں یہ سڑک بہہ گئی تھی مگر 5 برس کی وارنٹی ہونے کے سبب چار ماہ قبل اس سڑک کی مرمت کا کام ٹھیکیدار نے کیا تھا۔

مگر چار ماہ بعد آج اس کی وارنٹی مدت مکمل ہوتے ہی سڑک اور پل دونوں پانی میں بہہ گئے، مقامی لوگوں نے اس میں بدعنوانی کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سڑک اور پل کے تعمیر کا کام انجام دینے والی کمپنی کی جانچ کرنے، اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Intro:ممبئی : بدعنوانی کے سبب سڑک اور پل بہہ گیا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے محض 60 کلو میٹر دور تھانے ضلع کے بھیونڈی تعلقہ کے دیہی علاقے آن گاؤں گرام پنچایت کی حدود میں آنے والے پلنجے، بیندرے پاڑا ، نمبر پاڑا، بھور پاڑا کی سڑک کے ساتھ ساتھ پل بھی ہورہی موسلادھار بارش کے سبب بہہ گیا ہے. حکومت اور ضلع انتظامیہ بھلے ہی سبھی گاؤں کو مین شاہراہ سے جوڑنے کا دعویٰ کر رہے ہوں مگر مقامی افراد نے اس میں مبینہ طور سے بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے.

سڑک اور پل بہہ جانے سے مذکورہ گاؤں کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے. گاؤں کے مکینوں کو اپنی ضروریات زندگی کو پوری کرنے کے لیے گہرے پانی سے ہوکر گزرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے.
ضلع انتظامیہ بہتر سڑک تعمیر کرنے کے تمام دعووں کی پول یہ سڑک اور پل کھول رہے ہیں. فلحال گزشتہ دنوں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے بعد بھی کوئی اعلیٰ افسر اس علاقے میں نہیں پہنچ سکا ہے جو مقامی باشندوں کی دشواریوں اور سڑکوں کے حالات کا جائزہ لے سکے.
اس علاقے کے اسکول جانے والے طلبہ سمیت معمول کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے پڑنے والی ضرورت کو بھی ان گاؤں کے مکین سڑک اور پل نہ ہونے سبب پورا نہیں کرپارہے ہے. موٹر سائیکل اور کار کی امدو رفت کا سلسلہ بند ہوچکا ہے.
بارش کے تیز بہاو والے پانی میں سڑک اور پل دونوں بہہ جانے کی پوری داستان اس ویڈیو میں واضح طور سے دیکھا جاسکتا ہے. اور تارکول کی بننے والی سڑک کی کھڑی بکھری صاف نظر آرہی ہے. کسی بھی ضلع انتظامیہ کے دورہ نہ کرنے کو لیکر مقامی افراد میں شدید ناراضگی ہے.
سبب دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ برس بھی ہونے والی موسلادھار بارش میں یہ سڑک بہہ گئی تھی مگر 5 برس کی وارنٹی ہونے کے سبب چار ماہ قبل اس سڑک کی مرمت کا کام ٹھیکیدار نے کیا تھا مگر چار ماہ بعد سڑک اور پل دونوں پانی میں بہہ جانے کو لیکر مقامی افراد اس میں بدعنوانی کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سڑک اور پل کے تعمیر کا کام انجام دینے والی کمپنی جانچ کرنے اور اسکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں.

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ
Body:ممبئی : بدعنوانی کے سبب سڑک اور پل بہہ گیا Conclusion:ممبئی : بدعنوانی کے سبب سڑک اور پل بہہ گیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.