ممبئی شہر میں شب برات پر عبادت وریاضت کے ساتھ قبرستانوں میں نوجوان حاضری دیتے ہیں لیکن اس دوران نوجوان شو ر شرابے اور لہو و لعب سےگریز کریں کیونکہ اس رات کی کافی اہمیت ہے۔ اس لئے علما کرام نے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ شب برات پر قانون کی پابندی کریں اور ٹریفک قوانین پرعمل کریں۔
مولانا انیس اشرفی نے کہا کہ شب برات پر نوجوانوں کی اصلاح کی جاتی ہے شب برات میں ٹریپل سیٹ موٹر سائیکل چلانے والوں پر تنبہ علما کرام کرتے ہیں یہ اپیلیں اثرانداز ہوتی ہیں یہ توبہ اور استغفار کی رات ہے اس میں خرافات کی کوئی جگہ نہیں ہے Avoid Useless Activities on the Occasion of Shab e Barat, religious-leader۔
سنجے پانڈے نے کہاکہ آواز کی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے بلڈروں کو رات کے اوقات کام بند کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کے حکم پر بھی عمل آوری کی پابندی کی تلقین کی ہے۔ میری علما کرام سے گزارش ہے کہ آپ مساجد کے اسپیکر کی آواز میں تھوڑی کمی کریں تاکہ امن وامان برقرار رہے کچھ شرارت پسند عناصر شہر کا ماحول خراب کرنے کی سازش کرتے ہیں اس پرقابو کرنے کے لئے مساجد سے اسپیکروں سے اذان کے دوران آواز پر قابو رکھیں اور آواز کے اصول و ضوابط کے ساتھ صوتی آلودگی کے قانون پر عمل کریں جس پر علماکرام نے پولس کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔
جبکہ لاوڈ اسپیکر پر اذان کا مسئلہ نہ بنایا جائے کیونکہ یہ مسئلہ کبھی نہ رہا اور گزشتہ پانچ برسوں میں شہر میں ایک بھی فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہوا اسکا ثبوت ہے کہ یہاں کے ہندو اور مسلمانوں میں اتحاد اور بھائی چارگی ہے یہی فضا ہمیشہ قائم رہے یہی ہماری دعا ہے۔
مزید پڑھیں:
پولس کمشنر نے ایک میٹینگ کے دوران یہ بات کہی ہے کہ میرا مشورہ تھا کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز دھیمی کی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور نہ ہی میں اس کا قائل ہوں۔
پولس کمشنر سنجے پانڈے نے یہ واضح کیا ہےکہ میں شب برات پر نوجوانوں پر کارروائی کا قائل نہیں ہوں کیونکہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ نوجوان کی اصلاح کی جائے اور علما کرام ہی اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور مجھے امید ہےکہ علما کرام اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔