ETV Bharat / city

اشوک چوہان، وزیر اعلی سے ناراض

شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے متحد ہو کر مہاوکاس آگھاڑی حکومت تشکیل دی ہے۔ ٹھاکرے حکومت میں لئے جانے والے فیصلوں کے خلاف ایک بار پھر کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر تعمیرات اشوک چوہان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

'مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں انتشار کی آہٹ'

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 11:00 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ اشوک چوہان نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل بھی چوہان ناراض ہوئے تھے کہ انہیں ان کی پسند کا سیکریٹری نہیں دیا گیا تھا جسے وہ چاہتے تھے۔ اشوک چوہان کا کہنا ہے کہ افسران کی من مانی بڑھ گئی ہے۔ کچھ دن پہلے کانگریس قائدین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنے فیصلے میں انہیں شامل نہیں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 74 نئے کیسز

اس کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر برائے محصول بالاصاحب تھورات اور اشوک چوہان نے ماتو شری جا کر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد، بالاصاحب تھورات نے خود ایک پریس کانفرنس کی اور واضح کیا کہ مہاوکاس آ گھاڑی میں اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ لیکن اب جب اشوک چوہان ایک بار پھر نالاں دکھائی دے رہے ہیں تو مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے سر درد میں اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.