مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن سے ملی معلومات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی اسکواڈ نے مالیگاؤں شہر میں واقع کتاب والا سائزنگ صفیہ گارڈن کے پاس سے گائے کی نسل کے 1 لاکھ 95 ہزار روپئے مالیت کے 6 جانوروں کو برآمد کیا ہے۔
اس دوران 2 لاکھ 50 ہزار مالیت کی ایک بولیرو پک اپ، جس کا نمبر MH.04.1935 ہے، کو ضبط کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دو افرار کو فرار بتایا جارہا ہے۔
شہر مالیگاؤں میں ایڈیشنل ایس پی نے گائے کی نسل کے ذبیحہ کو روکنے کے لیے اسپیشل ٹیم بھی تشکیل دی ہوئی ہے۔
اس سلسلہ میں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن نے خصوصی اسکواڈ کے پولیس سپاہی گوتم بھیگن کی فریاد پر ملزم "عادل شیخ اختر عمر (20) سال ساکنہ عائشہ نگر پاک پتن چوک (ڈرائیور)، مالک فضل الرحمان لقمان خان ساکن کمال پور (فرار) اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کی ترنگا یاترا
پولیس نے مہاراشٹر مویشی قانون 1995 کی قلم 5،5 اے کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔