برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے ممبئی کی گنجان آبادی والی جھوپڑپٹی دھاراوی کے بیت الخلاوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کیا گیا اور اسے اچھی طرح سے صاف کیا گیا۔
دھاراوی میں مزید پانچ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
یہ کیسز دھاراوی کی پی ایم جی پی کالونی، مسلم نگر، کلیان واڑی اور مرگن چال کے ہیں۔
دھاراوی میں سب سے زیادہ کیسز ڈاکٹر بالیا نگر سے سامنے آئے ہیں۔ یہاں پر پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس میں سے ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق مہاراشٹر میں جمعہ کے روز مزید 16 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 1380 ہوگئی ہے۔