ETV Bharat / city

تھانے، بھیونڈی کلیان میں کورونا متاثرین میں زبردست اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے ،بھیونڈی اور کلیان میں کرورنا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب انتظامیہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

تھانے، بھیونڈی کلیان میں کورونا متاثرین میں زبردست اضافہ
تھانے، بھیونڈی کلیان میں کورونا متاثرین میں زبردست اضافہ
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 12:31 PM IST

تھانے ضلع میں 738، پالگھر میں141، رائے گڑھ میں 57، کورونا وائرس کے کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔

تھانے میونسپل کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے شہر میں تقریبا 226 سے زائد کورونا مریضوں کی تعداد پہنچ چکی ہے، اتوار کو کورونا وائرس کے 17 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

وہیں کلیان میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 12 کورونا متاثر مریضوں کی تصدیق کے بعد یہاں کل مجموعی تعداد بڑھ کر 129 تک جبکہ بھیونڈی میں کورونا کے دو تازہ معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں کل مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 21 تک پہنچ گئی ہے۔

شہر بھیونڈی میں اتوارکو کورونا وائرس کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ایک گھونگھٹ نگر کے 32 برس کے نوجوان اور ممتاز نگرکی ایک 18برس کی لڑکی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان دونوں مریضوں کو خصوصی طور سے کورونا کیلئے بنائے گئے اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھیونڈی شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر12ہوگئی ہے، میونسپل کارپوریشن کے عوامی رابطہ عامہ کے افسر کے مطابق مذکورہ بالا دونوں مریض کورونا مریض کے رابطے میں آئے تھے، میونسپل کارپوریشن نے مثبت پائے گئے متاثرہ کے رہائشی علاقوں میں سینیٹائزیشن کاعمل جاری کردیا ہے۔

بھیونڈی شہرکے مضافات میں بھی کورونا دو نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے، کشیلی گاؤں کے ایک 65 برس کا شخص اور رہنال گاوں کے چرنی پاڑہ کی ایک 65 برس کی خاتون میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق بھیونڈی کے مضافات میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی کل مجموعی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.