ETV Bharat / city

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سہ روزہ آن لائن کانفرنس کا اختتام

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 8:44 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 9:51 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سہ روزہ آن لائن کانفرنس میں علماء نے کہاکہ شادی میں رائج رسم و رواج کو ختم کرنے کے لیے تقریروں سے زیادہ عملی نمونہ کی ضرورت ہے، ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ایک صاف شفاف معاشرہ کی تشکیل کریں اور نکاح میں پائی جانے والی رسموں کو جلد از جلد دور کریں۔

all india muslim personal law board's three-day online conference ends
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سہ روزہ آن لائن کانفرنس اختتام

مسلم‌ برادری میں شادی کے نام پر جاری رسم و رواج کو ختم کرنے کے لیے اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی سہ روزہ آن لائن کانفرنس کا اختتام ہوگیا۔

سہ روزہ آن‌ لائن کانفرنس میں نے مشترکہ طور پر کہا‌ گیا کہ مسلمانوں کو اس دنیا میں راہی نہیں رہبر بناکر بھیجا گیا تھا اور ان کی ذمہ داری یہ بتائی گئی تھی کہ وہ خود بھی بھلائی کے راستے پر چلیں اور دوسروں کو بھی بھلائی کے راستے پر چلانے کی کوشش کریں، مگر افسوس کہ مسلمان خود راستے سے بھٹک رہے ہیں، اصراف اور رسم و رواج کی راہ پر جا رہے ہیں، ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ایک صاف شفاف معاشرہ کی تشکیل کریں اور نکاح میں پائی جانے والی رسموں کو جلد از جلد دور کریں۔

اختتامی نشست کی صدارت کر رہے ممتاز عالم دین مولانا فخرالدین اشرف جیلانی (سجادہ نشیں کچھوچھہ شریف) نے اس بات کی طرف خصوصی توجہ دلائی کہ رسم و رواج کو مٹانے کے لیے تقریروں سے زیادہ عملی نمونہ کی ضرورت ہے، انھوں نے بتایا کہ جتنا مال مسلمانوں کی یہاں شادی بیاہ کی تقریبات میں خرچ کیا جا رہا ہے اگر اس کا صحیح استعمال کیا جاتا تو بہت سے خیر کے کام وجود میں آتے۔

معروف خطیب مولانا عبیدﷲ خاں اعظمی نے کہا کہ مروّجہ جہیز، بارات اور باجے کو ختم کرنے کے لیے ہمیں مسلسل اقدام کرنے کی ضرورت ہے، جمعیت اہل حدیث کے کل ہند امیر اور ممتاز عالم دین مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اصلاح معاشرہ کمیٹی کی خدمات کی تحسین کرتے ہوئے اس بات پر توجہ دلائی کہ ان کوششوں کو ایک تحریک کی شکل دینا ضروری ہے اور وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسے پورے ملک میں پھیلانا چاہئے۔

اختتامی نشست سے معروف داعی مولانا کلیم صدیقی (رکن آل انڈیا مسلم رسنل لابورڈ)اور مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ ) نے بھی خطاب کیا اور برادران اسلام سے اس بات کی گزارش کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کنوینر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے اپنی ابتدائی گفتگو میں یہ بات کہی کہ سہ روزہ آن لائن کانفرنس سے صرف اصلاح کا ہی نہیں بلکہ اتفاق واتحاد کا بھی پیغام ملت کو ملا ہے اس لیے کہ ہر مسلک اور مکتب فکر کی بنیادی شخصیت نے اس میں شرکت کی اور اس مشن کو اپنانے اور اس میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.