ETV Bharat / city

مشن بگن اگین کے تحت سرگرمیاں جاری رہیں گی: ادھو ٹھاکرے

ریاست میں کووڈ 19 پر قابو پانے کے لئے 31، دسمبر 2020 تک جاری لاک ڈاؤن کی مدت کو 31 جنوری 2021 تک بڑھائی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مشن بِگن اگین کے تحت وقتا فوقتا کچھ سرگرمیاں شامل کرکے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے جبکہ ریاستی حکومت مطمئن ہے کہ ریاست مہاراشٹر کو کووڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے۔

Uddhav Thackeray
ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 2:27 AM IST

ممبئی: وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے کچھ ہنگامی اقدامات کرنے کے لیے حکومت نے وبائی امراض ایکٹ 1897 کے سیکشن 2 کے تحت عطا کردہ اختیارات کے استعمال میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کو بڑھانا بہتر سمجھا ہے۔ اسی وجہ سے اب ریاستی حکومت نے مہاراشٹر میں 31 جنوری 2021 تک لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کیا ہے۔

سرکار نے تمام شہریوں سے یہ گذارش کی ہے کہ وہ نئے سال کے استقبال کو سادگی سے منائیں اور کہیں پر بھی بھیڑ بھاڑ جمع نہ کریں۔ جتنا ممکن ہو اتنا اس استقبال کو اپنے گھر پر رہہ کر ہی منانے کی کوشش کریں۔ اس کے لئے مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں شروع ہوئے اسکولوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ریاست میں کورونا کے پھیلنے کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے اس لیے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاستی حکومت یہ قدم اٹھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.