ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں پسماندگی کی بنیاد پر مسلم ریزرویشن کا مطالبہ - etv bharat urdu

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ اب تک حکومت نے دھوکہ کیا ہے۔

maharashtra
maharashtra
author img

By

Published : May 5, 2021, 9:53 PM IST

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے مراٹھا ریزرویشن کو سپریم کورٹ سے خارج کئے جانے کے بعد اب یہ مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کو جس طرح سے ریزرویشن دیا گیا۔ اس کے لئے اسمبلی میں بل منظور کیا گیا لیکن مسلم ریزرویشن پر حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس لئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے کیونکہ مسلم ریزرویشن اس وقت تک منظور تھا جب شیوسینا اور بی جے پی حکومت نہیں تھی لیکن اس حکومت نے مسلم ریزرویشن کو برقرار نہیں رکھا اس لئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مسلمانوں کا پانچ فیصد ریزرویشن بحال کرے۔

maharashtra

کانگریس اور این سی پی کی حکومت نے ریزرویشن فراہم کیا تھا لیکن اسے شیوسینا اور بی جے پی کی حکومت نے برقرار نہیں رکھا جبکہ مراٹھا ریزرویشن کے لئے حکومت نے بل تک منظور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کانگریس اور این سی پی بھی شیوسینا کے ساتھ حکومت میں شامل ہے۔ اس لئے اب مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن دیا جائے۔

مسلمانوں کے ساتھ اب تک حکومت نے دھوکہ کیا ہے۔ اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کےساتھ انصاف کرے۔ اس لئے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کمزور طبقات کو ریزرویشن دیا جائے کیونکہ پچاس فیصد سے زائد ریزرویشن کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

اس لئے ایوان میں اس کے خلاف ترمیمی بل پیش کر کے اسے منظور کرایا جائے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کی پسماندگی پر ریزرویشن فراہم کیا جائے جبکہ ہائیکورٹ نے باضابطہ طور پر تعلیمی میدان میں پانچ فیصد ریزرویشن کو برقرار رکھا ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت اس ریزرویشن کو بحال کرنے سے قاصر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.