ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ: کورونا کے 813 نئے کیسز - مراٹھواڑہ میں کورونا کے کیسز

مراٹھواڑہ علاقے میں اب تک 26 ہزار افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں، بقیہ مثبت مریض مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔

مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا کے 813 نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 12:45 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 813 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 332 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی رات تک خطہ میں اس مہلک وائرس کی زد میں آنے سے 32 مریضوں کی موت ہوگئی، اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ خطے میں اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 297 ہوگئی ہے۔

مراٹھواڑہ علاقے میں اب تک لگ بھگ 26 ہزار افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں، بقیہ مثبت مریض مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔

خطہ کے مختلف ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ضلع لاتور میں 243 کیسزدرج ہوئے اورآٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد پربھنی میں 61 کیسز اور دو اموات، ناندیڈ میں 81 کیسز اور دو ہلاک، عثمان آباد میں تین اموات اور 175 کیسز، ضلع بیڈ میں 104 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ضلع جالنہ میں 76 اور ہنگولی میں 9 نئے کیسز اور ایک موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.