ETV Bharat / city

مرادآباد: علماء نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی - عرضی گزار

اترپردیش کے شہر مراد آباد میں میٹنگ کے دوران علماء نے قرآن پاک کی آیات کے متعلق دائر عرضی کو خارج کرنے پر سپریم کورٹ کی ستائش کی۔

مرادآباد: علماء نے میٹنگ میں کیا سپریم کورٹ کا شکریہ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 4:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے مراد آباد میں لال مسجد مرکزی جماعت اہلسنت کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران مختلف مذہبی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے وسیم رضوی کی عرضی خارج کرنے کے فیصلے کی بھی ستائش کی گئی۔

مرادآباد: علماء نے میٹنگ میں کیا سپریم کورٹ کا شکریہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر مفتی عبدالمنان کلیمی نے کہا کہ 'ہم شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو خارج کئے جانے اور ان پر جرمانہ عائد کرنے پر سپریم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔'

بتا دیں کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی 26 آیات کو ہٹانے کے لئے ایک عرضی دائر کی تھی جس کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے عرضی گزار پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

مراد آباد میں بدھ کو مرکزی اہلسنت کی جانب سے منعقد کی گئی علماء میٹنگ کے دوران ایک پجاری کی جانب سے خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وسلم) کی شان میں کی گئی گستاخی کی بھی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور سپریم کورٹ سے اس کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.