ETV Bharat / city

بجنور: روڈویز بسز کی خدمات بحال - up roadways bus news

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعمل کرتے ہوئے ریاست اترپردیش میں ریاستی حکومت کے زیر انتظام چلنے والی روڈ ویز بسز کی خدمات آج سے بحال کر دی گئی ہیں۔

up: roadways bus service resume
up: roadways bus service resume
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 8:22 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران روڈویز بسوں کی خدمات بھی معطل تھیں۔ تاہم دوبارہ خدمات بحال ہونے پر عام مسافر خوش نظر آئے۔

ویڈیو

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریاست اترپردیش میں ریاستی حکومت کے زیر انتظام چلنے والی روڈ ویز بسوں کی خدمات آج سے بحال کردی گئی ہیں۔

بجنور بس انچارج نے بتایا کہ' سبھی مسافروں کے لیے ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے بغیر ما سک کے کسی بھی مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بس میں بیٹھنے سے پہلے مسافروں کیاسکریننگ اور سینیٹائزر کیا جارہا۔'

بس اسٹیشن انچارج کے مطابق صبح سے بسیں مرادآباد، کوشامبی، بجنور ضلع جانے کیلئے روانہ کی گئی ہے۔

بس خدمات بحال ہونے پر مسافرون میں خوشی دیکھی گئی، ایک خاتون مسافر نے بس خدمات بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' روڈویز بسوں کی خدمات معطل ہونے کی وجہ سے انہیں سفر کرنے میں دشواریوں کا سامنا تھا، تاہم دوبارہ خدمات بحال ہونے پر وہ خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' ابھی بھی ہمیں احتیاط برتنی ہے اور ایک سیٹ پر ایک مسافر ہی ہونا چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.