ETV Bharat / city

مرادآباد: پولیس پر شہری کو جعلی کیس میں پھنسانے کا الزام

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس پر انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 8:25 PM IST

مرادآباد: پولیس پر شہری کو جعلی کیس میں پھنسانے کا الزام
مرادآباد: پولیس پر شہری کو جعلی کیس میں پھنسانے کا الزام

ریاست اترپردیش کے مراد آباد تھانہ مجھولہ علاقے کے نگر پنچایت افغان پور میں راستے میں پلر لگائے جانے کی وجہ سے دو فریقوں میں اختلاف ہو گیا ایک طرف کے لوگوں کا کہنا تھا کی وہ اپنی زمین پر مٹی ڈال رہے ہیں جبکہ دوسرے فریق کا دعویٰ ہے کہ ادھر سے ان کی زمین کے لیے راستہ نہیں ہے۔

اس تنازعہ کے ایک فریق مجاہد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جعلی کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

مجاہد حسین کے مطابق جب انہوں نے اس معاملے کی شکایت اغوان پور پولیس چوکی انچارج سے کی تو انچارج نے مجاہد حسین کے کنبہ کے چار لوگوں کے خلاف ’’سرکاری کام میں رکاوٹ‘‘ اور ’’پولیس سے بدتمیزی‘‘ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

مجاہد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ’’پولیس بے وجہ ہمیں مقدمے میں پھنسا رہی ہے۔‘‘ مجاہد حسین نے مرادآباد ایس پی سٹی امت آنند کے یہاں انصاف کی گہار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ افسران سے جانچ موجودہ سی سی ٹی کیمرے کی بنیاد پر کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.