کوٹہ جو کو چنگ مراکز کے لیے مشہور ہے وہاں اترپردیش کے تقریباً ساڑھے ساتھ ہزار طلبا پھنسے ہوئے تھے۔ دوبارہ 3 مئی تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد وہاں پھسنے طالب علموں نے اپنے گھروں کی واپسی کے لیے حکومت سے فریاد کی اور سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی چلایا۔
اس مہم شروع کے بعد اترپردیش حکومت نے اپنے ریاست کے طالب علموں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔
ریاستی حکومت کے فیصلے کے بعد راجستھان کے کوٹہ میں پھںسے طالب علموں کو واپس لانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جمعہ کے روز بسیں روانہ کیا ، جو گذشتہ کل 26 طالب علموں کو مرادآباد لے آئی۔
اس ضمن میں مرادآباد کے اے ڈی ایم لکشمی شنکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' 26 طالب علم کوٹہ سے مرادآباد پہنچے ہیں، سبھی کو گاندھی نگر پبلک اسکول میں رکھا گیا ہے۔ مرادآباد آنے والے طلب علموں کا تعلق رامپور، امروہہ، بجنور اور مرادآباد ہے۔ طلبہ کے آنے کی خبر ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم اسکول پہنچ گئی اور سبھی طلبہ کی طبی جانچ شروع کردی گئی ہے جانچ کے بعد سبھی طلبہ کو ان کے گھروں کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ جہاں یہ لوگ اپنے گھروں میں 14 روز تک کورنٹائن رہیں گے۔'